متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینرکنورنوید جمیل،ڈپٹی کنوینر و سابق مئیر کراچی وسیم اخترواراکین رابطہ کمیٹی نے جشن عید میلاد النبی ﷺپر کراچی اور سندھ بھر میں ایم کیوایم کی جانب سے جلوس کی گزر گاہوں پر لگائے گئے کیمپوں کا دورہ کیااور جلوس کے شرکاء کو ہار پہناکرانکا استقبال کیا۔جشن عید میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں مرکزی استقبالیہ کیمپ نمائش چورنگی پرجبکہ ساتھ ہی میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے طبی امدادی کیمپ بھی لگایاگیاجس میں میں ایم کیو ایم پاکستان کے،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینر کنورنوید جمیل،ڈپٹی کنوینر سابق مئیر کراچی وسیم اخترواراکین رابطہ کمیٹی موجودتھے۔اس موقع پر کراچی کے مرکزی جلوس کے شرکاء میں ایم کیوایم کی جانب سے لنگر،مٹھائی اورشربت تقسیم کیا گیا۔سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12ربیع الا ول کے موقع پر جشن عید میلاد النبی سارا عالم اسلام منا رہا ہے اسلام کا آفاقی پیغام بلا امتیاز و ر نگ و نسل سب کے لئے ہے اور آپ ﷺ تمام عالمین کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے یہ اس ہستی کا جشن ولادت ہے جس نے انسا نیت کو آزادی اور نظم و ضبط کے ساتھ جینے کا درس دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کراچی کے تمام ٹا ؤن سمیت سندھ بھر کے شہروں میں 12ربیع الاول کے جلوسوں میں شریک ہوئے اور روائتی طور پر مذہبی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہے۔اس موقع پر اراکین سی او سی،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔