سید امین الحق نے جنگ ستمبر کے حوالے سے پاک فوج کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا
کراچی۔۔11ستمبر2021ء

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن وفاقی وزیر سید امین الحق نے سندھ گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد میں قو می پرچم لہرانے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سید امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار اور خیالات کے مطابق ایک ایسی ریاست کی تشکیل چاہتی ہے کہ جہاں لفظ اقلیت کا وجود ناہو اور سب برابر کے پاکستانی سمجھے جائیں پاکستان کی بدقسمتی یہ رہی کہ یہاں پر حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ تقسیم ہوتے رہے اورپاکستانی قوم کے مابین اختلافات پیدا کئے جاتے رہے جس کے باعث نا تو جمہوری نظام کا تسلسل رہا اور ناہی مطلوبہ ترقی ہوسکی،آج ہم بانی پاکستان کی 73ویں برسی کے موقع پر اس عزم کا عہد کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر سید امین الحق نے جنگ ستمبر کے حوالے سے پاک فوج کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے چوکس ہیں،اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن خالد سلطان،انچارج واراکین میڈیکل ایڈ کمیٹی بھی موجود تھے۔