ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر میڈیکل کے اسٹوڈنٹس کی ملاقات
کراچی۔۔۔30ستمبر2021ء

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز پر میڈیکل کے اسٹوڈنٹس کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی واراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی۔ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی ورکن رابطہ کمیٹی اظہار الحسن اور اے پی ایم ایس او کے انچارج واراکین کمیٹی بھی موجود تھے۔اس موقع پر طلبہ و طالبات نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو پی ایم سی کے امتحان کے دوران پیش آنے والے مسائل سے آگا ہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کے بورڈ الگ الگ ہیں تو پی ایم سی کا ایک پیپر کیسے ہوسکتا ہے،نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے تحت جب امتحان لیا جاتا تھا تو وہ طالبعلموں کو سوالیہ پرچہ کی کاپی بھی دیتے تھے لیکن اس بار ہم کو سوالیہ پرچہ بھی نہیں دیا گیا جبکہ امتحان کے دوران وائی فائی بھی بند ہوتا رہا جس سے امتحان دینے میں کافی مشکلات پیش آتی رہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے طلبہ کو پیش آنے والے مسائل سنے اور کہا کہ سازش کے تحت جعلی ٹینڈر کے ذریعے جعلی ٹیسٹنگ کمپنی کو ٹینڈر دیا گیا جس کمپنی کا وجود ٹینڈر سے چار دن قبل عمل میں آیا۔انہوں نے کہا کہ پوزیشن ہولڈر طلبہ کا فیل ہونا تشویش کا باعث ہے، ایم کیو ایم پاکستان طالبعلموں کا مستقبل تاریک نہیں ہونے دے گی اورہم ہر فورم پرمیڈیکل کے طلبہ و طالبات کیلئے آواز بلند کریں گے۔