کراچی۔۔۔11ستمبر2021ء

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا 12ستمبر کو ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 12ستمبر کی صبح کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں رہنے والے عوام اور ووٹرز اپنے گھروں سے نکلیں پولنگ اسٹیشنس کا رخ کریں اور انتخابی نشان پتنگ پر مہر لگا کر حق پرست امید واروں کو کامیاب کرائیں۔رابطہ کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ حق رائے دہی کا استعمال قومی فریضہ سمجھ کر سر انجام دیا جائے اور آپکے اپنے نمائندے آپکے درمیان ہیں ماحول انتخابات کا ہو یا عام حالات ہوں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان عوام میں رہتے ہیں لہٰذا اپنے مسائل کے حل کیلئے پتنگ کے نشان پر مہر لگا کر حق پرست امید واروں کو کامیاب بنائیں۔