رابطہ کمیٹی نے وزیراعلی بلوچستان اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ اور زخمیوں کے علاج ومعالجہ کا انتظام کیا جائے

کراچی۔۔۔18اکتوبر2021ء

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں یونیورسٹی کے باہر دھماکہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات کا ہونا بلوچستان میں معمول کی بات ہوتی جارہی ہے جوقانون نافذکرنے والے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے،روزانہ کے دھماکوں سے بلوچستان کے عوام کی زندگی متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔انہوں نے دھماکے نتیجے میں جاں بحق ہوجانے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور زخمی ہونے والوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحتیابی عطا کرے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعلی بلوچستان اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے اورقرار واقع سزا دی جائے،دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے اور زخمیوں کا مکمل علاج ومعالجہ کا انتظام حکومتی خرچہ پر کیا جائے۔