کراچی۔۔۔26ستمبر2021ء

ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام بسلسلہ ایام ہجرت کے حوالے سے پاکستان کے مختلف شہروں سمیت اندرون سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ میں مختلف پروگرامز منعقد کیئے جارہے ہیں۔اس ہی سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں مرکزی پروگرام محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور قوالوں نے مختلف شعرا کے کلام سنا کے سامعین کے قلوب منور کیا۔محفل سماع کے پروگرام میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل، ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کراچی وسیم اختر و اراکین رابطہ کمیٹی، سی او سی کے انچارج و اراکین، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران و اراکین کراچی کے تمام ٹاؤن یوسی کے ذمہ داران و کارکنان سمیت معززین شہر کی عوام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل سماع میں سامعین قوالوں کے کلام سے پر لطف اندوز ہوتے ہوئے خوب داد دیتے رہے جس سے قوالوں کے حوصلے مزید بلند ہورہے تھے وہ اور جوش و جذبے کے ساتھ کلام پڑھ رہے تھے محفل سماع میں عوام کا نظم وضبط قابل دید رہا عوام فرشی نشست پر بیٹھ کر کلام سننے میں معروف عمل رہے۔