ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کے مختلف شہروں سمیت اندرون سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ میں سانحہ 30ستمبر حیدرآباد کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلے میں مرکزی اجتماع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں منعقد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل، ڈپٹی کنوینر کیف الوریٰ اراکین رابطہ کمیٹی،سی وسی کے اراکین مرکزی شعبہ جات کے اراکین،کارکنان و ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداء کے ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے فاتحہ خوانی میں خصوصی دعا کرائی اور تمام شہداء کے بلند درجات کے لئے،اسیر وا رلاپتہ کارکنان کی جلد بازیابی و رہائی کے لئے اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔واضح رہے کہ سانحہ 30ستمبر حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کی متعصب اور نسل پرست حکومت کے دور میں جنونی سندھی قوم پرستوں اور جیلوں سے نکالے گئے ڈاکوؤں سے معصوم اور نہتے مہاجروں کا قتل عام کروا کر خون کی ہولی کھیلی گئی تھی اور آج تک ان شہداء کے قاتل کھلے عام آزاد گھوم رہے ہیں انھیں پکڑنے والا کوئی نہیں ہے۔