کراچی۔۔۔30ستمبر2020ء

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے ستمبر کے مہینے میں دوسری بار پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ تمام ضروریات زندگی کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے ہی عام آدمی کے پہنچ سے دور ہے ملک میں دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہیں مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔ عامر خان نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کسی بھی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو تسلیم نہیں کریگی پاکستان کے عوام پہلے ہی کرونا جیسی عالمی وبا سے پیدا ہونے والی خوفناک صورتحال کی وجہ سے کاروبار کی بندش وبیروزگاری سے جان و مال کا نقصان پہنچ رہا ہے اور اوپر سے یہ پیٹرولیم بمب گرا نے کی تیاری عوام پر مزید بوجھ ڈالنا عوام کی قمر توڑ نے کے مترادف ہے۔ عامر خان نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پر دستخط نہ کریں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں و دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے فی الفور کمی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔