کراچی۔۔۔09ستمبر2021ء

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے کلفٹن بلاک 8میں واقع حسینی مسجد کی انتظامیہ اور انکے سربراہ لوویابھائی جو بوہری برادری سے تعلق رکھتے ہیں ان سے ملاقات کی مسجد انتظامیہ نے علاقائی اور مسجد کو درپیش مسائل سے وسیم اختر کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیشہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی برادری سے رابطہ رکھا ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلنا ایم کیو ایم پاکستان کی روایت رہی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان ہمارے مسائل کے حل کیلئے ماضی کی طرح کوششیں کریگی۔اس موقع پر وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور وہ علاقے کے مسائل سے بخوبی آشنا ہے اور ہم انکے حل کیلئے نا صرف کوشاں رہینگے بلکہ ہر فارم پر مسائل کو حل کرنے کیلئے آواز اٹھائینگے۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن خالد سلطان اور وارڈ 7سے امید وار اشعر قریشی بھی موجود تھے۔