متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عوام اور کارکنان کو ہدایت دیتے ہوئے کہاہے کہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر احتیات سے کام لیں اور کہیں بھی کوئی حادثاتی واقع رونما ہوجانے کی صورت میں جائے حادثے پر پہنچ کر مدد کریں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تمام ٹاؤن کے ذمہ داران ڈسٹرکٹ اور یوسی کے ذمہ داران اور سابق یوسی چیئر مین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے درمیان رابطہ کو یقینی بنائیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گورنر سندھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام بلدیاتی اداروں کو بھی ممکنہ بارشوں کے پیش نظر متحرک رکھنے کی ہدایت جاری کریں تاکہ کوئی بڑا جانی اور مالی نقصان نہ پہنچ سکے۔