کراچی26ستمبر2021ء

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے گوادر میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کو دھماکہ خیز موادسے اڑانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر کے نزدیک شرپسند عناصر کی جانب سے دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا جس کے پھٹنے سے قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کو نقصان پہنچا شر پسند عناصر کی اس حرکت سے پوری قوم میں شدیدغم و غصہ پایا جارہا ہے۔رابطہ کمیٹی نے قانون نافذکرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کو دھماکہ سے اڑانے والے دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقع سزا دی جائے۔