آج دنیا جن مسائل سے دوچار ہے اس کاحل سیرت پاک ﷺ میں موجود ہے،خالد مقبول صدیقی
کراچی۔۔۔18اکتوبر2021ء

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جشن ولادت رسول ﷺ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی زندگی ہمارے لئے نجات کا زریعہ ہے آج دنیا جن مسائل سے دوچار ہے اس کاحل سیرت پاک ﷺ میں موجود ہے ہمیں اپنی زندگیوں میں تحمل برداشت اور اعتدال کا راستہ اختیار کرنا ہوگا جب ہی ہم مشکلات سے نکل پڑینگے آج عالمی امن کو جو خطرات لاحق ہیں انکا حل بھی سیرت پاک ﷺ میں موجود ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو سیرت کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق ڈھالیں اور دنیا کے سامنے سچائی کو ثابت کریں کہ آپ ﷺ کی زندگی ہی نجات کا زریعہ ہے۔