متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر سندھ تاجر اتحاد کے وفد کی جمیل پراچہ کی سربراہی میں مرکز بہادر آباد آمد کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات۔ملاقات میں محمد اسماعیل لال پوریہ اور مرزا صادق بیگ شامل تھے۔ سندھ تاجر اتحاد کے رہنما جمیل پراچہ نے 12ربیع الاول کے سلسلے میں 21اکتوبر کو ہونے والی محفل میلاد کا دعوت نامہ کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو پیش کیا۔کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ21اکتوبر کو ہونے والی محفل میلا دمیں شرکت کرنے کی کوشش کریں گے۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی زاہد منصوری بھی موجود تھے۔