کراچی—یکم اکتوبر2021ء

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جنگ اور جیو گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن مرحوم کی اہلیہ محمودہ خلیل الرحمٰن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میر شکیل الرحمٰن اور خانوادے سے مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے مرحومہ کو ایصال ثواب کرتے ہوئے دعا کی مرحومہ کے اہل خانہ کو اللہ رب العزت صبر جمیل عطا فرمائے۔