کرا چی۔۔۔16اکتوبر 2021ء

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سندھ میں مہنگا آٹا ملنے کی شکایات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لئے وزیراعظم کو مورد الزام ٹہرا رہی ہے جبکہ وفاق اور گورنر عملی اقدامات کے بجائے سندھ سرکار پر لفظی گولا باری کر رہے ہیں۔ مہنگائی کا شکار کراچی سمیت سندھ کے عوام ملک میں آج بھی سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔اراکین رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ گندم ریلیز نہ کر کے سندھ کے عوام کو نقصان جبکہ منافع خور ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت اور وزارت خوراک سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ گندم جلد از جلد ریلیز کرے تاکہ عوام کو ریلیف حاصل ہو۔