آپ کا اول کام جہاں تعلیم حاصل کر نا ہے اور دوسرا اپنی اپنی جامعات اور کالجز میں متحد رہ کرتنظیم کے نظریات اور منشور کو آگے بڑھانا ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

آج کا اجلا س تنظیم نو کے حوالے سے منعقد کیا گیا ہے تنظیم میں ذمہ داریاں صرف کام کو بہتر بنانے کے لئے دی جاتی ہیں،وسیم اختر

نئے آنے والے ذمہ داران کارکنان کو تنظیمی نظم وضبط سیکھائیں جس سے معاشرے میں انکی وجہ سے ایم کیو ایم کی نمایاں شناخت نظر آئے،فیصل سبزواری

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اے پی ایم ایس او کے جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب میں کیا
کراچی۔۔۔19ستمبر2021ء

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں اے پی ایم ایس او کا جنر ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل،وسیم اختر،رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری ودیگر موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اے پی ایم ایس او اتنے بڑے آپریشن کے بعد بھی آج جس جوش وجذبے کے ساتھ یہاں موجود ہے یہ ایک خوش آئند بات ہے،ہم مہاجروں کا مقدمہ لڑرہے ہیں جس میں اے پی ایم ایس او کا کردار بہت اہم ہے ہمیں اپنی تعدار کو مزید بڑھانا ہے اور بہتر طریقے سے تنظیمی کام کو آگے لیکر جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور اس کے کارکنان اپنی ذمہ داریوں سے بھر پور آگاہ ہیں اور عوام میں خدمت کیلئے بہتر سے بہتر کام کر رہے ہیں،یہی جذبہ اور یہی حوصلہ آپ اسٹوڈنٹس میں نظر آرہاہے،آپ کا اول کام جہاں تعلیم حاصل کر نا ہے اور دوسرا اپنی اپنی جامعات اور کالجز میں متحد رہ کرتنظیم کے نظریات اور منشور کو آگے بڑھانا ہے۔وسیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اجلا س تنظیم نو کے حوالے سے منعقد کیا گیا ہے تنظیم میں ذمہ داریاں صرف کام کو بہتر بنانے کے لئے دی جاتی ہیں بظاہر تمام لوگ کارکن ہی ہیں،اے پی ایم ایس او کا تنظیمی ڈھانچہ جو کام کر رہا تھا ان میں سے کچھ کو ایم کیو ایم میں مختلف جگہوں پرذمہ داریوں پر فائز کر رہے ہیں،ہم سب اور بالخصوص آپ اسٹوڈنٹس کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں تنظیم کو آگے لیکر جانا ہے اور اپنے کردار کو مثبت بنانا ہے،وسیم اخترنے اے پی ایم ایس او کی نئی کمیٹی کا اعلا ن کیا جس میں انچارج ثاقب اعجاز،جوائنٹ انچارج شرجیل جعفری کمیٹی ممبران فہد ولی،شرجیل بیگ،رحمان شاہ، نعمان شاہ،ناصرعلی اور فیضان جیلانی شامل ہیں۔اس موقع پر فیصل سبزواری نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے آنے والے ذمہ داران کارکنان کی تربیت کریں اور انہیں تنظیمی نظم وضبط سیکھائیں جس سے معاشرے میں انکی وجہ
سے ایم کیو ایم کی نمایاں شناخت نظر آئے،ہمیں اپنے کردار کو ایسا بنا نا ہے کہ ہماری وجہ سے کسی کو نقصان نا پہنچے بلکہ دیکھنے والے آپ کی وجہ سے اے پی ایم ایس او کا نام روشن کریں۔انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایس او کے تمام کارکنان سوشل میڈیا کا صحیح طرح سے استعمال کریں اور مخالفین کی باتوں کامہذب انداز میں جواب دیں۔