الیکشن کے دوران مختلف اسٹیشنز سے شکایات موصول ہو رہی تھیں ووٹرز کو باہر نکالا گیا توکہیں پیپلز پارٹی کے نمائندے مخصوص رنگ کی پرچی پر بغیر شناختی کارڈ کے ووٹ کاسٹ کرتے رہے،وسیم اختر

سندھ حکومت اگر بلدیاتی الیکشن کروانے کا اعلان کر دے تو ایم کیو ایم پاکستان ہر جگہ سے کلین سوئپ کرے گی،وسیم اختر

ایم کیو ایم پاکستان کا مقابلہ ساری جماعتوں سے نہیں بلکہ 2بڑی جماعتوں سے تھا جو اربوں کھربوں کی ملکیت والی جماعت ہے،وسیم اختر

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر کا اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہمرکز بہا در آباد پر پریس کانفرنس سے خطاب

کراچی۔۔۔12ستمبر2021ءہم جن مسائل اور پریشانی میں کام کر رہے تھے ساتھیوں اور عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہم ابھی تک الیکشن کے نتائج میں تیسرے نمبرپر آئے ہیں جو ابھی تک غیر سرکاری نتائج ہیں ایم کیو ایم پاکستان نے ان نا مسائد حالت میں الیکشن لڑا ہے جس میں کراچی کومخصوص انداز میں حلقہ بندیاں کر دی گئیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و سابق مئیر کراچی وسیم اختر نے بہادرآباد پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ کراچی میں FIAنے جس طرح ہماری درخواست پر ایکشن لیا اور جعلی شناختی کاڑد پکڑے وہ قابل تحسین ہے ان کا جعلی ووٹنگ لسٹ میں اندراج بھی اسی سلسلے کا تسلسل ہے اس کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کی خاص بات یہ ہے کہ جو مصنوعی جماعتیں عوام میں رہنے کا دعویٰ کر رہیں تھیں انھیں عوام نے بری طرح مسترد کر دیا ہے اور وہ اب اپنا منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہی ہیں ابھی بھی ووٹنگ کی گنتی کا عمل جاری ہے اگر دوبارہ سے اور صحیح طریقے سے ووٹ کی گنتی کا عمل کیا گیا تو ایم کیو ایم دوسرے نمبر پر آجائیگی سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کروانے کا اعلان کر دے گی اتو انشاء اللہ ایم کیو ایم پاکستان ہر جگہ سے کلین سوئپ کرے گی ایم کیو ایم پاکستان کا مقابلہ ساری جماعتوں سے نہیں تھا بلکہ 2بڑی جماعتوں سے تھا جو اربوں کھربوں کی ملکیت والی جماعت ہے ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ عوام ہے ابھی ووٹ کی گنتی کا عمل جاری ہے اس سے قبل سہ پہر میں بھی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ میڈیا نمائند گان کے توسط سے ہم عوام اور متعلقہ اداروں کے علم میں یہ بات لانا چا ہتے ہیں کہ کل شام 11ستمبر2021 کو ایک لسٹ شائع کی گئی جسے ضمنی ووٹر لسٹ کہتے ہیں جس میں کورنگی کریک کنٹونمنٹ بورڈ میں 575ووٹ،فیصل کنٹونمنٹ بورڈمیں 221ووٹ اور ملیر کنٹونمنٹ بورڈمیں 450ووٹ کا اضافہ کیا گیا ہے یہ اضافہ نہیں بلکہ ووٹرز کا ردو بدل کیا گیا ہے 13جولائی2021کی ووٹرز لسٹ جو فائنل ہوئی تھی اسکے مطابق ووٹرز جس وارڈ میں تھا اسکا ووٹ اب11ستمبر 2021کے مطابق دوسرے وارڈ میں ڈال دیا ہے جب9 جولائی 2021کو الیکشن شیڈول جار ی کیا جا چکا تھا اور13جولائی 2021کوووٹرز لسٹ فائنل ہوگئی تھی تو11ستمبر2021الیکشن سے صرف ایک روز قبل ضمنی ووٹر لسٹ کا اجراء سمجھ سے بالا تر ہے جس کی وجہ سے ووٹرز کو پریشانی ہورہی ہے اور وہ متعلقہ پولنگ اسٹیشنس پر نہیں پہنچ پا رہے ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے بہادر آباد مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے اپنے ووٹرز کے کیلئے جو کارڈ ز بناکر دئے وہ13جولائی کے ووٹر لسٹ کے مطابق بنا کر دئے آج جب ووٹرز اپنے ووٹ کاسٹ کرنے اپنے پولنگ اسٹیشنس پر جاتے ہیں تو انہیں معلوم ہوتا ہے کہ انکا ووٹ اس اسٹیشن پر نہیں ہے اور اسکے ساتھ یہ شکایات بھی مل رہی ہیں کہ کورنگی کریک کنٹونمنٹ بورڈپیرا ماؤنٹ ویسن ہائی اسکول اسٹیشن نمبر03میں ووٹرز کو پلنگ اسٹیشن سے بغیر ووٹ کاسٹ کرائے باہر نکال دیا گیا،اسی طرح فیصل کنٹونمنٹ فریڈم اکیڈمی نعمان گرینڈ سٹی گلستان جوہر اسٹیشن نمبر02میں پرائزائیڈنگ آفیسر طاہر صاحب پیپلز پارٹی کی مخصوص رنگ کی پرچی پر بغیر شناختی کارڈ کے ووٹ کاسٹ کر وا ر ہے ہیں اور ہمارے امید وار کو پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی،اسی طرح کلفٹن کنٹونمنٹ اقرا ماجع القرآن عثمان بن عفان اکبری مسجد گزری کے قریب اسٹیشن نمبر1اور2میں پولنگ اسٹیشن سے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکال دیا گیا 4بوتھ ہونے کے باوجود صرف 2پولنگ ایجنٹ کو بٹھایا گیا ہے جبکہ 2پولنگ ایجنٹ کو اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا تھا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین رابطہ کمیٹی بھی موجود تھے۔