ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں شعبہ خواتین کے زیر اہتمام مرحو م ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

کراچی۔۔۔11 اکتوبر2021 ء
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں شعبہ خواتین کے زیر اہتمام مرحو م ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور انکی خدمات کوزبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ مرحو م کی خدمات میں پاکستان کو نہ صرف ناقابل تسخیر بنایا بلکہ دشمنوں کو بھر پو ر جواب دیا ۔اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی۔قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، رکن رابطہ کمیٹی وممبر قومی اسمبلی کشور زہرہ، شعبہ خواتین کی انچارج سکندر خاتون،جوائنٹ انچارج شعبہ خواتین قراۃ العین، ایم پی اے شبانہ اشعر، رانا اشعر اور کراچی کے تمام ٹاوئنز سے تعلق رکھنے والی شعبہ خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔