ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کاپی ٹی آئی کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کراچی۔۔۔12اکتوبر2021ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر ورکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے تعزیتی بیان میں خرم شیر زمان سمیت سوگوار و لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور اللہ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار ان کو صبر جمیل پر اجر عظیم عطا فرمائے (آمین)۔
دریں اثنا ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف نے خرم شیر زمان کی والدہ کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔