حیدر آباد میں یونیورسٹی کا قیام واز اسر نو مردم شماری کے فیصلے کروا کر صرف 7ووٹوں کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی ہے ان کامیابیوں سے عوام کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے،فیصل سبزواری

ایم کیو ایم پاکستان کے وہ مخالفین جن کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اور انکے گھر کے لوگ بھی انہیں ووٹ نہیں دیتے وہ ایم کیو ایم پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں،فیصل سبزواری

وقت تقاضہ کر رہا ہے کہ مہاجر قوم کا مقدمہ پوری صلاحیت اور توانائی کے ساتھ لڑا جائے اور جنوبی سندھ صوبے کی جدو جہد کو تیز کیا جائے، ابو بکر صدیقی

پاکستان کی حفاظت اور ترقی آپ نوجوانوں کے کاندھوں پر ہیں اپنی توانائیاں ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سرف کریں اور کسی سے الجھے بغیر اپنے کام کو آگے بڑہائیں، محفوظ یار خان
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مختلف ٹاؤنز میں کارکنوں کے اجلاس سے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا خطاب
کراچی۔۔۔14اکتوبر2021ء
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسینیٹر فیصل سبزواری نے گلشن،گلستان جوہر اور سوسائٹی ٹاؤنز سے تعلق رکھنے والے کارکنان کے بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ تبدیل ہورہی ہے جس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ایم کیو ایم پاکستان کے وہ مخالفین جن کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اور انکے گھر کے لوگ بھی انہیں ووٹ نہیں دیتے وہ ایم کیو ایم پاکستان پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں جو انکی بیمار ذہنیت کی عکاس ہے سیاسی میدان میں شکست کھانے کے بعد وہ اب ذاتیات پر اتر آئے ہیں لیکن ہمیں مشتعل ہونے کی ضرورت نہیں یہ انکی ہرزہ سرائی نا تو ایم کیو ایم پاکستان کی مقبولیت کو کم کر سکتی ہے اور نہ ہی ہماری شہرت کو نقصان پہنچا سکتی ہے سیاست کا بنیادی اصول ہے کہ برداشت بہترین انتقام ہے اور ہمیں عدم تشدت اور عدم تصادم کی پالیسی پر سختی سے کاربن رہنا ہے نچلی سطح پر عوام سے کارکنان اپنے رابطے کو مربوط بنائیں اور انکے مسائل سے آگاہی حاصل کریں اور جس جس سطح پر جس سے جو ہو سکتا ہے وہ کام کرے کارکنان اپنے درمیان اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے اور نظم و ضبط کا دامن تھامیں آج اگر ہم وفاقی حکومت کا حصہ ہیں تو ہم ایک تحریری معاہدے سے جڑے ہوئے ہیں جو ایم کیو ایم پاکستان کی تاریخ میں دوسری مرتبہ ہوا ہے ہم نے وفاقی حکومت میں رہتے ہوئے حیدر آباد میں یونیورسٹی کا قیام واز اسر نو مردم شماری کے فیصلے کروا کر صرف 7ووٹوں کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی ہے ان کامیابیوں سے عوام کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے بلدیاتی اور عام انتخابات کی آمد آمد ہے کارکنان اس کیلئے تیار رہیں یونین کمیٹی،ٹاؤن کی سطح پر اپنی تیاریوں کو مکمل رکھیں۔رابطہ کمیٹی کے رکن ابو بکر صدیقی نے لانڈھی میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت تقاضہ کر رہا ہے کہ مہاجر قوم کا مقدمہ پوری صلاحیت اور توانائی کے ساتھ لڑا جائے اور جنوبی سندھ صوبے کی جدو جہد کو تیز کیا جائے یہ اسی وقت ممکن ہے کہ جب کارکنان آپس میں اختلافات ختم کر کہ یک جان ہوکر جدو جہد کریں۔ڈیفنس کلفٹن میں کارکنان کے اجلاس سے رابطہ کمیٹی کے رکن محفوظ یار خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں ہمارے اجداد نے لازوال قربانیوں کے بعد یہ وطن حاصل کیا ہے جس کی حفاظت اور ترقی آپ نوجوانوں کے کاندھوں پر ہیں اپنی توانائیاں ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سرف کریں اور کسی سے الجھے بغیر اپنے کام کو آگے بڑہائیں۔رابطہ کمیٹی کے رکن خالد سلطان نے اورنگی ٹاؤن میں کارکنان کے اجلاس سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اورنگی ٹاؤن وہ علاقہ ہے جس میں مشکل ترین حالات میں بھی استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے نشان پتنگ کی لاج رکھی ہے اس جزبے کو برقرار کھنے کی ضرورت ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم عوام کے دکھ درد میں شریک ہوں اور ان کے مسائل سے آگاہ رہیں اور نوجوانوں سے رابطہ کر کہ انہیں تنظیم کے فلسفے سے روشناس کرائیں۔لیاقت آباد اور نارتھ کراچی میں بھی جنرل ورکرز اجلاس منعقد ہوئے جس میں راشد سبزواری،عبدالقادر خانزادہ اورشکیل احمد نے شرکت کی۔ان اجلاس کے موقع پر سی اوس ی ٹاؤنز اور یونین کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی