ایم کیو ایم پاکستان کی اراکین رابطہ کمیٹی کا فیضان مدینہ کے مجلس شوریٰ کے اراکین اور مذہبی اسکالر جمیل راتھوڑ سے ملاقات

کراچی۔۔۔14اکتوبر2021ء
ایم کیو ایم پاکستان نے ماہ وبیع الاول کے سلسلے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔اس سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے اراکین نے رکن عبدالحسیب کی سربراہی میں فیضان مدینہ جاکر مجلس شوریٰ کے اراکین سے اور مذہبی اسکالر جمیل راتھوڑ سے انکے گھر جاکر ملاقات کی۔ملاقات کے دروان فرقہ وارنہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر فیضان مدینہ کی مجلس شوریٰ کے اراکین اورمذہبی اسکالر جمیل راتھوڑ نے ملک میں مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ایم کیو ایم پاکستان کی کوششوں کو سرا ہتے ہوئے 12ربیع الااول کے جلوسوں کی گزر گا ہوں کے راستوں میں آنے والے درپیش مسائل آگاہ کیا۔ رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے مسائل سنیں اور ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔